Skip to content

اسپین سے تعلق رکھنے والے مشہور سابق گرینڈ پری موٹر سائیکل رائیڈر ایکسل پون کی ڈی۔پی۔او لوئر چترال سے ملاقات

چترال لوئر (پولیس آفیشیل ر)اسپین سے تعلق رکھنے والے مشہور سابق گرینڈ پری موٹر سائیکل رائیڈر ایکسل پون کی ڈی۔پی۔او لوئر چترال سے ملاقات

اسپین کے معروف سابق گرینڈ پری موٹر سائیکل رائیڈر ایکسل پون نے ترکی سے تعلق رکھنے والے اپنے ساتھی الف ازکان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال ریشم جہانگیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران امن و امان، سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر Axel Pons اور Elif Ozkan نے لوئر چترال کے دلکش قدرتی حسن، پُرامن ماحول، عوام کی مہمان نوازی اور لوئر چترال پولیس کی بہترین خدمات اور پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔ انہوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ “چترال سیاحوں کے لیے جنت کی حیثیت رکھتا ہے” اور یہاں کی پولیس کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، جو ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو محفوظ اور پُرسکون ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔