Skip to content

تورکھو تریچ روڈ فورم کا اہم اجلاس کام کی رفتار تیز کرنے کا پرزور مطالبہ

بونی (سوشل میڈیا رپورٹ)تورکھو تریچ روڈ فورم اور عمائدین علاقہ کا اہم اجلاس آج مورخہ 4 مئی بروز پیر شیرجولی تورکھو میں منعقد ہوا۔۔اجلاس کی صدارت ٹی ٹی أر ایف کے صدر سابق یوسی ناظم سیف اللہ نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد ٹی ٹی آر ایف کے صدر اور مرکزی شوری کے کنوینر سابق ناظم سیف اللہ نے اجلاس کے عرض و عایت و مقاصد اور بونی بزند روڈ پر جاری کام کی صورتحال کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔انہوں نے کام کی رفتار، سائیٹ پر موجود مشینریوں کی تعداد، کام کے حوالے سے درپیش چیلنجز سے شرکا ءکو آگاہ کیا۔اجلاس سے صدر ٹی ٹی آر ایف کے علاوہ دیگر قائدین اور عمائدین علاقہ نے خطاب کیا،۔۔اجلاس میں متفقہ قرارداد منظوری کی گئی جس کے مطابق ٹی ٹی آر ایف نے مطالبہ کیا تھا کہ بونی بزند روڈ پر مکمل مشینر پہنچا کر کام کا بھرپور آغاز کیا جائے جس میں وائیڈننگ کا کام، کلوٹس، کمپیکشن اور پی سی سی کا کام شامل تھا۔ٹی ٹی آر ایف کے دیے گئے ڈیڈلائن یعنی 28 اپریل تک گوکہ تمام مطالبات پورے نہیں ہوئے لیکن جزوی طور پر مطالبات مانے گئے اور ایک ایکسکیوٹر، ایک ٹریکٹر، 5 ڈمپر اور رولر مشینیں سائیٹ پر پہنچا کر کام کا آغاز کیا گیا۔ ہم کام شروع کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن ہمارا مطالبہ تھا اور ہے کہ کام بھرپور شروع کیا جائے جس کے لیے کم از کم چار ایکسیوٹر سائیٹ پر پہنچایا جائے اور کمپیکشن کے ساتھ ساتھ، شولڈر، کلوٹس اور پی سی سی کا کام بھی شروع کیا جائے۔۔چونکہ ہمارے مطالبات جزوی طور پر منظور ہوئے اس لیے 2 مئی کی ریلی کو موخر کیا۔ اب ہمارا مطالبہ ہے کہ تین مزید ایکسکیوٹر سائیٹ پر پہنچایا جائے اور ڈمپر کی تعداد کو کم از کم 12 کیا جائے۔۔ شولڈر کی تعمیر اور شوچ، ڈیغیڑی، ورکوپ گول اور رائین ڑوویس گول میں پی سی سی کا کام بھی شروع کیا جائے۔شیرجولی اور شاگرام کے درمیان کلوٹس کا کام بھی شروع کیا جائے۔اگر مذکورہ مطالبات منظور نہیں ہوئے تو علاقے کے لوگ مجبور ہوں گے کہ وہ اس بار خواتین اور بچوں کو لے کر سڑکوں پر نکل آئیں گے۔یاد رہے کہ ٹی ٹی آر ایف کے نمائندوں کو تریچ اور تورکھو یوسی میں بھر پور پذیرائی حاصل ہے ان کی آواز پر سب لبیک لہنے کو تیار ہیں