Skip to content

چترال کےممتاز عالم دین جامعہ مرکز علوم اسلامیہ منصور ہ کے استاذ مولانا اقبال احمد نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی

ممتاز عالم دین جامعہ مرکز علوم اسلامیہ منصور ہ کے استاز مولانا اقبال احمد نے پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی

لاہور(اسٹاف رپورٹ)چترال سے تعلق رکھنے والےممتاز عالم دین جامعہ مرکز علوم اسلامیہ منصورہ لاہور کے استاذمولانا اقبال احمد نے اپنی پی ایچ ڈی کا مقالے کامیابی سے دفاع کیا۔ مولانا اقبال احمد نے پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر عبدالماجد ندیم کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی مکمل کی۔ ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان ہے۔وہ اس وقت جامعہ مرکز علوم اسلامیہ منصورہ لاہور میں بطور استاذ ادب خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی، انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور اور لاہور سکول آف لاء میں بطور وزیٹنگ فیکلٹی بھی اپنی علمی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ مزید برآں وہ پاکستان کے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم اردو پوائنٹ سے بطور نیوز ایڈیٹر وابستہ ہیں۔مولانا اقبال احمد لوٹ اویر کے ایک ممتاز علمی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ریٹائرڈ پولیس عبدالحمید خان لال (مرحوم) کے فرزند جبکہ اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال ریاض احمد کے چھوٹے بھائی ہیں۔علمی و تدریسی حلقوں نے مولانا اقبال احمد کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے اسے نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر قرار دیا ہے اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے