Skip to content

دنیا کا سب سے چھوٹا خوشحال امیر ملک اور خوشحال امیر لوگ…… تحریر…. حافظ نصیراللہ منصور چترالی

دنیا کا سب سے چھوٹا خوشحال امیر ملک اور خوشحال امیر لوگ…… تحریر…. حافظ نصیراللہ منصور چترالی
آج ہم آپ کو یورپ کے ایسے خوبصورت ملک کی سیر کروانے جا رہے ہیں جس کے بارے میں آپ بہت کم جانتے ہیں یہ ایک ایسا ملک ہے کہ جہاں وسائل کم اور خوشحالی زیادہ ہے آبادی کم لیکن دیانتداری زیادہ ہے ایسا ملک ہے کہ جہاں جھوٹ،فراڈ،دھوکہ دہی نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ ہمارے ملک کی نسبت وسائل سے مالا مال نہیں ہے۔ہمارے ملک کے صنعت کا ر، جاگیر دار اور وڈیرے دولت پر فخر کرکے ملکی نظام و قوانین پر اثر انداز ہوتے ہیں جبکہ اس دھرتی کے لوگ زیادہ آمدنی بتاتے ہوئے شرم محسوس کرتے ہیں۔اس ملک میں برابری کا نظام موجود ہے۔یہ وہ ملک ہے کہ جس کے نام کی بجائے اسکی ایک کمپنی سے پوری دنیا کے لوگ وقف ہیں اور وہ کمپنی NOKIA ہے۔یہ ایک ایسا ملک ہے جہاں کے لوگ دنیا میں سب سے زیادہ خوش رہتے ہیں یہ ملک فن لینڈ ہے۔اس ملک کا آفیشل نام ریپبلک آف فن لینڈ ہے اس ملک کی کل آبادی 55 لاکھ کے قریب ہے جو آبادی کے لحاظ سے دنیا کے 198 نمبر پر آتا ہے۔اس ملک کا کل رقبہ تین لاکھ 60ہزار مربع کلومیٹر ہے جو رقبے کے لحاظ سے انتالیسواں نمبر پر آتا ہے اس ملک کے باڈر ناروے، رشیا اور سویڈن سے لگتے ہیں۔اس کے علاوہ گالف آف فن لینڈ اور گالف آف بوتلیا کی ساحلی پٹی بھی اس کے بارڈر پر واقع ہیں۔ فن لینڈ کے 86 فیصد لوگ شہروں میں رہتے ہیں اور 14 فیصد لوگ گاؤں میں آباد ہیں۔فن لینڈ دنیا کا سب سے زیادہ خوش رہنے والے لوگوں کا ملک ہے اور خوش رہنے کے لحاظ سے یہ دنیا میں پہلے نمبر پر آتا ہے۔ یہاں کے لوگ خوشی سے زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں ان میں ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ یہ سب ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور اپنے ملک کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں اسی وجہ سے اپنے ملک سے پیار بھی بہت زیادہ کرتے ہیں لوگوں کا ماننا ہے کہ آپس میں مل کر رہیں گے تب ہی ملک آگے بڑھے گا یہاں کا ماحول بہت خوشگوار ہے اور شاید ٹورسٹ بھی اسی وجہ سے یہاں پر آنا پسند کرتے ہیں جن کے پاس فن لینڈ کا پاسپورٹ ہوتا ہے وہ 180 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کر سکتا ہے اس لحاظ سے یہ دنیا کے تیسرے نمبر پر آتا ہے
فن لینڈ کے دو آفیشل زبانیں ہیں فنش اور سویڈش لیکن اس کے علاوہ بہت سی زبانیں بولی جاتی ہیں ملک کا دارالحکومت ہل سنکیHELSINKY ہے اور یہ ملک کا سب سے بڑا شہر ہے ملک کی کل آبادی 13 لاکھ 77 ہزار کے قریب ہے سوچنے کی بات یہ ہے کہ اس ملک کے لوگ کیوں خوشحال ہیں پچھلے پانچ سال سے یہ خوش رہنے کی رینک میں دنیا کا نمبر ون ملک ہے۔اس ملک میں ایجوکیشن سسٹم ہیلتھ کیئر سسٹم بالکل مفت ہیں۔ اس ملک میں جو بھی بچہ پیدا ہوتا ہے وہ پہلے ہی امیر ہوتا ہے کیونکہ اس ملک میں ہر شخص کروڑوں کماتا ہے اس ملک کے لوگوں کی سالانہ آمدنی 62 ہزار ڈالر ہے جو پاکستانی دوکروڑ 35 لاکھ چھ ہزار بنتا ہے ہے کہا جاتا ہے دنیا میں سب سے زیادہ صاف آب و ہوا اسی ملک کی ہے پورے ملک میں آلودگی نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ آپ کو ہر جگہ ہریالی دیکھنے کو ملے گی اس وجہ سے یہاں کے لوگ بیمار بھی بہت کم ہوتے ہیں سرکاری اداروں میں کرپشن،رشوت لوٹ مار،بھتہ خوری جیسے عنوانات سے یہاں کے لوگ نا واقف ہیں۔تو ایسے ملک کے لوگ دنیا کے خوشحال ضرور ہونگے یہاں کے لوگ دوسرے یورپین ممالک کی نسبت آرام دہ زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں کیونکہ یہ لوگ دوسروں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی بجائے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور آگے بڑھنے میں مدد کرتے ہیں۔یہاں کے لوگ اپنے ملک میں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں اور باقی دنیا کے بارے میں نہیں سوچتے کہ کیا چل رہا ہے اور کیا ہو رہا ہے۔اس ملک میں جرائم کی شرح زیرو ہے پولیس کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے بہترین نظام فن لینڈ کا ہے اور اس ملک میں تعلیم کی شرح 100 فیصد کے قریب ہے۔ اس ملک کے بہترین نظام کی وجہ برابری بھی ہے ایسا بالکل نہیں ہے کہ امیر کا بچہ کسی پرائیویٹ سکول میں اور غریب کا بچہ غیر معیاری سرکاری سکول میں پڑھتا ہو۔ آپ کو سن کر حیرت ہوگی اس ملک میں 99 فیصد سکول سرکاری ہیں مطلب ہر کسی کے لیے ایک جیسا تعلیمی نظام ہے اس ملک میں بچوں کو سکول سات سال کی عمر میں بھیجا جاتا ہے اور سکول کسی بھی ایمرجنسی میں بند نہیں ہوتے۔
یہاں آپ کو ایک اور دلچسپ بات بتاتا چلوں کہ سال میں کئی فیسٹیول منائے جاتے ہیں ملک میں 27 جولائی کو نیشنل سیلیپنگ ڈے(سونے کا دن) منایا جاتا ہے گھر میں جو آخری بندہ سویا رہتا ہے اسے اٹھا کر پانی میں پھینک دیا جاتا ہے اس ملک میں ایک ایسا فیسٹیول بھی منایا جاتا ہے جس میں مرد اپنے بیوی کو اٹھا کرکندھے میں بٹھا کر دوڑ لگاتا ہے اور جیتنے والوں کو اس کی بیوی کے وزن کے برابر شراب گفٹ کیا جاتا ہے۔اس ملک کے بارے میں تو شاید آپ کم ہی جانتے ہونگے لیکن آپ نے کبھی نہ کبھی نوکیا کا موبائل فون ضرور استعمال کیا ہوگا یہ کمپنی بھی فن لینڈ کی ہے
فل لینڈ کے لوگوں میں کتاب بینی کا بہت رواج ہے دارالحکومت میں ایک ایسا مجسمہ نصب ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص زمین کے اندر ڈوب رہا ہے لیکن پھر بھی کتاب پڑھ رہا ہے یہ مجسمہ تعلیم کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے
اس ملک کو جھیلوں کا ملک بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس ملک میں دو لاکھ سے زیادہ جھیلیں موجود ہیں یہ ملک نارتھ پول کے پاس واقع ہے اس وجہ سے یہاں سردی خوب ہوتی ہے۔فن لینڈ نے چھ دسمبر 1917 میں رشیا سے آزادی حاصل کی 2010 تک یہ دنیا کا ترقی یافتہ ملک بن چکا تھا۔
مذہب کی بات کریں تو 65 فیصد لوگ کرسچن 32 فیصد لوگ پروٹیسٹنٹ ایک فیصد ارتھوڈوکس 0.37 فیصد لوگ مسلم اور باقی دوسرے مذہب کے لوگ آباد ہیں۔ اس ملک میں مسلمانوں کی تعداد ایک لاکھ تیس ہزار کے قریب ہے۔دارالحکومت ہل سینکی بہت خوبصورت شہر ہے پاکستان سے ہل سینکی کی فلائٹ پانچ سے چھ گھنٹے کی ہے لیکن آپ کو ترکی سے ہوتے ہوئے جانا پڑتا ہے۔
ملک کی کرنسی یورو ہے یہاں بہت سارے یونیورسٹیز ہیں جوکہ بہت سی سکالرشپ بھی آفر کرتی ہیں۔ ملک کے جی ڈی بی 323 بلین ڈالر ہے۔یہ ملک دنیا میں سب سے زیادہ لکڑی ایکسپورٹ کرتا ہے کیونکہ اس ملک کا دو تہائی حصہ جنگلات پر مشتمل ہے ملک میں عورتوں کے مقابلے میں مردوں کی تعداد کم ہے۔ فن لینڈ کی لڑکیاں 25 سال کی عمر میں شادیاں کرتی ہیں۔ شادی کی تقریبات سادہ ہوتی ہیں اور تمام رسومات چرچ میں ادا کی جاتی ہیں۔ پورے ملک میں موسم زیادہ تر سرد رہتا ہے اور برف باری بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔ ٹرانسپورٹ کا بہترین نظام موجود ہے ریلوے بس میٹرو ٹیکسی سب کچھ آپ کو آسانی سے مل جاتا ہے یہ دنیا کے پہلے نمبر کا ملک ہے جو اپنے لوگوں کی تعلیم اور صحت پر سب سے زیادہ پیسہ خرچ کرتا ہے۔اس ملک میں پاکستانیوں کی تعداد 5000 کے قریب ہے زیادہ تر تعلیم کے لئے یہاں پر آتے ہیں۔فن لینڈ بہت سے ویزا پاکستانیوں کے لیے آفر کرتا ہے جس میں سب سے پہلے سٹڈی ویزا ہے اور اس کے بعد سیزنل ویزا ہے جو تین ماہ سے دس ماہ کے لیے لگایا جاتا ہے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ یہ ملک پاکستانیوں کے لئے اسپیشل سٹڈی ویزہ آفر کر تا ہے لیکن افسوس سے لکھنا پڑ رہا ہے کہ اکثر پاکستانیوں کو اس حوالے سے معلومات نہیں ہوتے۔
اگر آپ آئی ٹی کے شعبے میں ہیں تو آپ کے لیے یہ ملک بہت بیسٹ ہے۔ کیونکہ یہ ملک آئی ٹی کے لوگوں کو ڈائریکٹ تین سال کی ریزیڈنسی دیتا ہے اور چار سال بعد آپ سٹیزن شپ بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔ دنیاپڑھے لکھے لوگوں کی قدر کرتی ہے جن کے پاس ڈگری کے ساتھ ساتھ اس کام کا ہنر بھی ہو۔ اس ملک میں دو لاکھ کے قریب جھیلیں ہیں لوگ تیرا کی کے بڑے شوقین ہوتے ہیں دنیا میں سب سے زیادہ کافی پینے والے لوگ بھی فن لینڈ کے ہیں۔اس ملک میں ٹورسٹ بھی بہت زیادہ آتے ہیں۔ایک رپورٹ کے مطابق سالانہ چار ملین لوگ یہاں وزٹ کرتے ہیں اس شہر میں بہت سی سیاحتی مقامات موجود ہیں جن میں پارلیمنٹ ہاؤس، آرٹ میوزیم وغیرہ اس کے علاوہ اس شہر میں سیاحتی پارک بھی موجود ہیں،شاپنگ کے لئے نوکیا ٹاؤن کے نام سے ایک پورا ایریا موجود ہے۔ اسی طرح بہت سارے شاپنگ مال بھی بنائے گئے ہیں سب سے بڑی بات یہاں کے لوگوں کی کتابوں سے محبت ہے جگہ جگہ ہاتھ میں کتاب تھانے مجسمے نظر آئیں گے جبکہ ہمارے ملک میں زندہ انسان بھی کتابوں سے کوسوں دور ہیں۔ اگر تحریر پسند آئے تو پیج کو فالو،لائک اور شئیر کیجئے۔اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہوں .