Skip to content

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال کی زیر صدارت آوارہ کتوں کے بڑھتے ہوئے مسئلے کے حوالے سے اجلاس

بونی (پریس ریلیز)اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال عدنان حیدر ملوکی کی زیر صدارت آوارہ کتوں کی بڑھتے ہوئے مسلے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اپر چترال، تحصیل میونسپل افسر مستوج، تحصیل میونسپل افسر موڑکہو/تورکہو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث راہگیروں، خصوصاً خواتین اور بچوں کو کاٹنے کے واقعات اور اس سے پھیلنے والی خطرناک بیماریوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرنا تھا۔اجلاس میں طے پایا کہ کل سے اس مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ٹی ایم اے مستوج کے سینیٹری ورکرز آوارہ کتوں کو پکڑ کر ویٹرنری سنٹر بونی منتقل کریں گے جہاں محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹرز ان کی ویکسینیشن اور نیوٹرنگ کریں گے۔یہ مہم اس وقت تک جاری رہے گی جب تک تمام آوارہ کتوں کو کور نہیں کیا جاتا تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔