ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان کی ہدایات پر این ایچ اے حکام کی زیر نگرانی سی بی ایم ایس روڈ کی مرمت کا کام جاری ہے۔متعلقہ حکام سڑک کی بحالی اور بہتری کے لیے متحرک ہیں تاکہ عوام کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ مرمتی کام کے دوران سڑک کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کام کو بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد ازالہ ممکن ہو سکے۔




