پشاور (ثریا بی بی آفیشئل رپورٹ)ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی ہدایت پر شادر ریشن میں اے ڈی پی اسکیم 2025-26 کے تحت تعمیر ہونے والےفلڈ پروٹیکشن سٹرکچر اور چینلائزیشن) کی تعمیر کے سلسلے میں چیف انجینئر نارتھ طارق علی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر سوات ایریگیشن سرکل عارف خان، سپرنٹنڈنٹ انجینئر مردان ایریگیشن سرکل فخرِ عالم سینئر پلاننگ آفیسر آفتاب عالم، ڈپٹی کمشنر اپر چترال عمران خان، ایکسن ایریگیشن سہیل، ایس ڈی او وکیل،فوکل پرسن ٹو ڈپٹی اسپیکر افگں رضا، وی سی چیرمین عنایت اللہ نے ریشن کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ریشن شادر کے اس مقام کا معائنہ کیا گیا جہاں سیلاب کے خطرات کے پیش نظر حفاظتی پشتے کی تعمیر کا منصوبہ زیر غور ہے۔ مجوزہ منصوبے میں سٹرکچر اور چینلائزیشن شامل ہے تاکہ پانی کے بہاؤ کو منظم کیا جا سکے اور قریبی آبادی کو ممکنہ نقصانات سے محفوظ بنایا جا سکے۔اس موقع پر علاقے کے عمائدین بھی موجود تھے جنہوں نے منصوبے کو علاقے کے لیے انتہائی اہم قرار دیا اور ڈپٹی اسپیکر کی کوششوں کو سراہا۔


