Skip to content

پاکستان پیپلز پارٹی لوئر چترال کے عہدیداران کا اجلاس سابق صوبائی وزیر جناب سلیم خان کی زیرِ صدارت منعقد

چترال (پی پی پی آفیشیل رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی لوئر چترال کے عہدیداران کا ایک اہم اجلاس سابق صوبائی وزیر اور نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا جناب سلیم خان کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری قاضی فیصل احمد سعید،پ سابق تحصیل ناظم دروش شہزادہ خالد پرویز سمیت پارٹی کے مختلف ونگز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب سلیم خان اور دیگر مقررین نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی جناب بلاول بھٹو زرداری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ جناب مراد علی شاہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے چترال کے حالیہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دس ٹرک امدادی سامان روانہ کیا ہے، جس میں ضروری فوڈ آئٹمز اور واٹر فلٹریشن پلانٹس شامل ہیں۔مقررین نے بتایا کہ امدادی سامان پشاور پہنچ چکا ہے، جہاں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سامان وصول کرکے ریڈ کریسنٹ کے حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ امدادی سامان ایک دو روز میں چترال پہنچ جائے گا، جس کے بعد اسے مستحق سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کے لیے خصوصی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں، جو متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے حقیقی اور مستحق متاثرین کی نشاندہی کریں گی۔ اس موقع پر جناب سلیم خان نے کمیٹی ممبران کو ہدایت کی کہ امدادی سامان کی تقسیم میں کسی قسم کی سیاسی، ذاتی یا علاقائی تفریق کے بغیر صرف حقیقی حقداروں کو ترجیح دی جائے۔مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مشکل کی ہر گھڑی میں چترال اور چترالی عوام کا ساتھ دیا ہے۔ 2015 کے تباہ کن سیلاب کے دوران بھی پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے چترال کا دورہ کرکے بھاری امدادی سامان کے ذریعے سیلاب متاثرین کی مدد کی تھی۔پاکستان پیپلز پارٹی لوئر چترال ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قدرتی آفات اور مشکل حالات میں چترالی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔