شاگرام (نمائندہ نوائے چترال نیوز)تورکھو تریچ روڈ فورم کی جانب سے شاگرام کے مقام پر ایک اہم عوامی جلسہ منعقد ہو چکا ہے۔ اس جلسے میں علاقے کے عمائدین، نوجوان، سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کی ہے۔جلسے کا مقصد تورکھو تریچ روڈ پر تعمیراتی کام میں سست روی، ترقیاتی منصوبے کی موجودہ صورتحال اور عوام کو درپیش سفری مشکلات کو اجاگر کرنا اور بے تحاشہ کرپشن کے خلاف ایک مرتبہ پھر آواز بلند کر نا ہے۔ مقررین حکومت، متعلقہ اداروں اور ٹھیکیدار سے مطالبہ کیا ہے کہ روڈ پر کام میں تیزی لائی جائے اور عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے۔تورکھو تریچ روڈ فورم کا مؤقف ہے کہ یہ سڑک علاقے کی معاشی، تعلیمی اور سماجی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے، لہٰذا اس منصوبے میں مزید تاخیر حربے کسی بھی طرح عوام کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ تریچ تورکھو رود فورم کے قائدین نے تمام سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقے کے اس مشترکہ مفاد عامہ کے مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور تمام کر وسائل کو بروئے کارلا کر فوری طور پر روڈ میں کام کی رفتار کو تیز کیا جائے انہوں نے عوامی نمائندوں پر بھی زور دیا کہ روڈ کے معاملے کو جلد مکمل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں



