Skip to content

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال کا ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اپر چترال کا دورہ

ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان کی ہدایات پر عدنان حیدر ملوکی اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال نے آج ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اپر چترال کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے سٹاف ممبران سے ملاقات کی، ان کی حاضری رجسٹر چیک کی اور دفتری امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور سٹاف کو مزید بہتری کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔