Skip to content

ڈپٹی کمشنر اپر کی ہدایات پرمحکمہ سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال کی زیر نگرانی سنوغر روڈ بمقام اشپرریشت تک بحال

اپر چترال (پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان کی ہدایات پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اپر چترال کے زیر نگرانی سنوغر روڈ بمقام اشپرریشت کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ مذکورہ سڑک برفانی تودہ گرنے کے باعث گزشتہ چند روز سے ٹریفک کے لئے بند تھی جس کے باعث مقامی آمدورفت متاثر ہوئی۔روڈ کی بحالی کے لئے کنسٹرکشن کمپنی امان اللہ اینڈ سنز گزشتہ پانچ دنوں سے مسلسل مشینری اور عملے کے ہمراہ کام میں مصروف ہے تاکہ راستہ جلد از جلد عوام کے لئے بحال کیا جا سکے۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے مطابق بحالی کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور امید ہے کہ انشاء اللہ کل تک سنوغر روڈ کو مکمل طور پر بحال کرکے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ اپر چترال عوام کو سفری سہولیات کی بروقت فراہمی اور سڑکوں کی بحالی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔