Skip to content

اپر چترال پرواک لشٹ نصرگول میں دیدار گاہ کے سنگ بنیاد رکھنے کی شاندار تقریب کا انعقاد

اپرچترال (سہیل احمد) اپر چترال پرواک لشٹ نصرگول میں اسماعیلی جماعت کے روحانی پیشوا شاہ رحیم الحسینی کے متوقع دورے کے سلسلے میں دیدار گاہ کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر اپرچترال محمد عمران خان، ڈی پی او اپرچترال حمید اللہ خان، فنانس افیسر فرحانہ حیات، اے سی مستوج شیر نادر ، صدر ریجنل اسماعیلی کونسل امتیاز عالم، علمائے کرام اہلسنت، مکھی، کامڑیا اور دیگر جماعتی عہدیداران اور عوام الناس نے شرکت کی۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اہلسنت کی طرف سے مولانا میر اعظم اور قاضی احتشام الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسماعیلی بھائیوں کے ساتھ ہر قسم کی قربانی دے کر مہمان کی میزبانی کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان نے دونوں برادریوں کے باہمی اتحاد و رواداری کو سراہا۔صدر اسماعیلی ریجنل کونسل امتیاز عالم نے کہا کہ سنی برادری نے دیدار گاہ کے لیے پچاس فیصد زمین فراہم کی ہے۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور دیگر نے فیتہ کاٹ کر کام کا آغاز کیا اور قاری سید امیر شاہ نے دعا کرائی,