رمضان المبارک میں عوامی ریلیف: ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی مؤثر کاروائیاں۔ماہِ رمضان المبارک کے دوران عوامی ریلیف اور قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ لوئر چترال متحرک ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک پر موصول شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔تحصیلدار امجد فرید نے درج شکایات پر نوٹس لیتے ہوۓ گراں فروشی میں ملوث دکانداروں کے خلاف فوری کاروائی کی۔ متعدد دکانیں سیل کییۓ اور گرانفروشی میں ملوث 10 دکانداروں کو گرفتار کر کے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا۔




