Skip to content

سینیٹر طلحہ محمود کی بڑی عوامی خدمت، بمبوریت سے تعلق رکھنے والے چار مغوی بازیاب

اسلام آباد (میڈیا رپورٹ)میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز سماجی شخصیت شعیب میر کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال علی اکبر کی رہائی کے بعد میں نے بمبوریت سے اغوا شدہ چار شہریوں کے معاملے پر سینیٹر صاحب سے رابطہ کیا۔ اس موقع پر تورکہو تیریچ روڈ فورم کے چیئرمین عمیر خلیل میرے ساتھ تھے۔ جیسے ہی ہم نے اغوا شدگان سے متعلق تفصیلات فراہم کیں، اسی دن سینیٹر طلحہ محمود نے اس معاملے پر عملی کام کا آغاز کر دیا۔ آج الحمدللہ وہ چاروں مغوی بازیاب ہو چکے ہیں اور عنقریب اپنے گھروں کو خیریت سے پہنچ جائیں گے۔اس پورے عمل میں محترم قوی اللہ شاہ صاحب نے ہمیشہ کی طرح بھرپور تعاون کیا۔ بمبوریت سے زبیر احمد اور قدرت اللہ مسلسل رابطے میں رہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرتے رہے۔ چیئرمین ٹی ٹی ار ایف عمیر خلیل صاحب اس جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے رہے، جن کا شکریہ ادا کرنا ہم سب پر لازم ہے۔میں اپنی طرف سے اور پوری چترالی قوم کی جانب سے سینیٹر طلحہ محمود صاحب، محترم قوی اللہ شاہ صاحب، عمیر خلیل صاحب اور دیگر تمام معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، اور بازیاب ہونے والے مغوی افراد اور ان کے اہلِ خانہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔واضح رہے کہ یہ چاروں افراد چند ماہ قبل بمبوریت سے اغوا کیے گئے تھے، اور اگر یہ معاملہ روایتی نمائندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا تو شاید آج بھی فائلوں میں دفن ہوتا۔ مگر سینیٹر طلحہ محمود نے ثابت کر دیا کہ اصل قیادت عہدے کی محتاج نہیں ہوتی، بلکہ نیت، خلوص اور عوام سے تعلق کا نام ہے۔