Skip to content

آر ایچ سی ہسپتال شاگرام کا ایوارڈ لسٹ آغا خان ہیلتھ سروس کے حوالے

پشاور (پریس ریلیز)ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی جدوجہد اور کوششوں سے آر ایچ سی ہسپتال شاگرام کا ایوارڈ لسٹ آغا خان ہیلتھ سروس کے حوالے کردیا گیا۔ہیلتھ فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا نے ہسپتال کی ایوارڈ لسٹ باضابطہ طور پر آغا خان ہیلتھ سروس کے نام جاری کر دیا ہے۔اسی سلسلے میں عوام تورکھو کے عمائدین نے میر جمشید الدین کی قیادت میں اس مسئلے کو جلد سے جلد کرنے کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی سے ملاقات کی تھی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا تھا۔ ڈپٹی اسپیکر کی سنجیدہ کاوشوں، اور مؤثر کردار کے باعث یہ معاملہ حل ہوا۔مزید یہ کہ اس منصوبے کا باضابطہ کنٹریکٹ 15 فروری کو سی ایم ہاؤس پشاور میں سائن کیا جائے گا۔ کنٹریکٹ سائن ہونے تک عوام کو مزید مشکلات سے بچانے کے لیے آغا خان ہیلتھ سروس ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال میں اپنی سروس شروع کرے گی تاکہ علاج کا سلسلہ متاثر نہ ہو۔اس اہم پیش رفت میں منیجنگ ڈائریکٹر ہیلتھ فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا ڈاکٹر خضر حیات اور ان کی ٹیم کا جی ایم آغا خان ہیلتھ سروس معراج الدین کا اہم کردار ہے جنہوں نے معاملے کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے بروقت فیصلے ممکن بنائے۔