لوئر چترال (پریس ریلیز)ضلعی پولیس سربراہ کی قیادت میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں بدستور جاری .ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کے خصوصی احکامات پر لوئر چترال پولیس کی جانب سے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ کاروائیاں جاری ہیں .اس سلسلے میں ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت حسن اللہ اور ایس۔ایچ۔او تھانہ ایون عطاء الرحمن کی سربراہی میں محمد اسرار نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ دوران ناکہ بندی دیسی شراب بمبوریت سے چترال لانے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت عنایت الرحمن، نورالدین , محمد آصف ساکنان تورکھو اور ایثار حسین سکنہ پرواک، عزیز حسین شاہ سکنہ سنگور سے ہوکر ملزمان کے قبضے سے 24 لیٹر دیسی شراب برامد کرلی گئی۔گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ایون میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے عوامی حلقوں میں پولیس کی طرف سے کی گئی کاروائیوں کو سراہا گیا ہے
