Skip to content

اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال کو اپر چترال لیویز میں بطور ڈپٹی کمانڈنٹ ذمہ داریاں سنبھالنے پر لیویز کیپ پہنانے کی تقریب کا انعقاد

بونی (پریس ریلیز)اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال کو اپر چترال لیویز میں بطور ڈپٹی کمانڈنٹ ذمہ داریاں سنبھالنے پر لیویز کیپ پہنانے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس سلسلے میں ایک مختصر مگر باوقار تقریب ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ چترال لیویز اپر کے دفتر میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال جناب محمد انور اور صوبیدار میجر چترال اپر لیویز نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال جناب عدنان حیدر ملوکی کو باضابطہ طور پر ڈپٹی کمانڈنٹ اپر چترال لیویز کی ٹوپی پہنائی اور انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ نے اس امید اور عزم کا اظہار کیا کہ ڈپٹی کمانڈنٹ اپر چترال لیویز اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چترال لیویز اپر کی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں گے اور فورس کو ایک منظم، مستعد اور مؤثر ادارہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔تقریب میں فنانس آفیسر اپر چترال فرحانہ حیات اور عبدالرحمن صوبیدار میجر لیویز فورس اپر چترال بھی موجود تھے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر / ڈپٹی کمانڈنٹ اپر چترال لیویز جناب عدنان حیدر ملوکی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، صوبیدار میجر اور دیگر افیشلز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپر چترال لیویز کو ایک مثالی اور پیشہ ور فورس بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔