Skip to content

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی قیادت میں اپر چترال پرواک میں سٹریٹ موومنٹ کے مناظر

پر واک اپر چترال (پریس ریلیز)پرواک، اپر چترال میں حالات بے حد سخت ہیں، مگر عوام کے حوصلے اس سردی سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ کی جان لیوا سردی، ہر طرف جمی ہوئی برف میں ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی قیادت میں عوام یخ بستہ موسم میں بھی سڑکوں پر موجود ہیں۔ جہاں سردی سانس روک دیتی ہے، وہاں عوام کا کھڑا ہونا ایک زندہ قوم ہونے کا ثبوت ہے۔ڈپٹی اسپیکر کے ہمراہ حیدر احمد ، شیر ظاہر ، بدل علی شاہ ،خواتین ونگ اور یوتھ ونگ اس تحریک میں شریک ہیں یہ تصویر ی مناظر جو آ پ ملاحظہ کر رہے ہیں پرواک اپر چترال کی ہیں