Skip to content

ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کا اپر چترال کا دورہ ۔مختلف مقامات میں اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز

اپر چترال بونی (پریس ریلیز)ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی ثریا بی بی آج کل چترال اپر کے دورے پر ہے اور مختلف مقامات پر جلسے جلوس اور اسٹریٹ مومنٹ کی قیادت کر رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ اپر چترال کے برف پوش علاقے چوئینج میں شدید موسمی حالات کے باوجود عوامی سٹریٹ موومنٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ منفی پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ کی سخت سردی اور شدید برف باری بھی عوام کے حوصلے پست نہ کر سکی۔ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محترمہ ثریا بی بی کی قیادت میں عوام، ضلعی تنظیم، یوتھ ونگ اور خواتین ونگ نے ثابت کر دیا کہ جب بات حق، ووٹ اور عزت کی ہو تو موسم رکاوٹ نہیں بنتے۔ یہ احتجاج 8 فروری کو ہونے والی مینڈیٹ کی چوری اور چیئرمین عمران خان پر ڈھائے گئے مظالم کے خلاف ایک جاندار پیغام ہے۔برف میں جمی سڑکیں، یخ بستہ ہوائیں اور منفی درجہ حرارت اس عزم کو کمزور نہ کر سکے کہ ناانصافی کے خلاف آواز ہر حال میں بلند کی جائے گی۔ چوئینج کی سرزمین سے اٹھنے والی یہ صدا بتا رہی ہے کہ عوام آج بھی عمران خان کے بیانیے، حقیقی آزادی اور عوامی حقِ حکمرانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔یہ تحریک اس بات کا اعلان ہے کہ ظلم چاہے جتنا بھی سخت ہو، عوامی شعور اور مزاحمت اس سے زیادہ مضبوط ہے۔