پشاور (پریس ریلیز)ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملاقات۔ملاقات میں چترال میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی نے موقع پر ہی تمام ڈپارٹمنٹس کو چترال میں جاری کاموں کو تیز کرنے اور چترال پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی ثریا بی بی نے وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی کو چترال تشریف لانے کی دعوت دی جسے وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی نے قبول کرتے ہوئے جلد از جلد چترال کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا۔

