Skip to content

مشیر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا برائے کھیل وامور نوجوانان تاج محمد خان ترند کاشاہی قلعہ چترال کا دورہ

چترال لوئر(پریس ریلیز)مشیر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا برائے کھیل وامور نوجوانان تاج محمد خان ترند کی چترال دورے کے سلسلے میں صدر پاکستان تحریک انصاف لوئیر چترال مہتر فاتح الملک علی ناصر کی ہدایت پر پاکستان تحریک انصاف لوئیر چترال کی کابینہ کے دستیاب زمہ داران نے جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف لوئیر چترال و مئیر تحصیل دروش سید فرید جان کی سربراہی میں ملاقات کی اس ملاقات کی توسط سے زمہ داران نے مشیر صاحب سےچترال لوئیر میں کھیل اور امور نوجوانان ڈیپارٹمنٹ میں ایم۔پی۔اے کی کوششوں کے ذریعے جاری سکیموں میں تیزی لانےکا مطالبہ کیا ۔مشیر کھیل نے خطاب کرتے ہوئے چترال لوئیر میں کھیلوں کی ترقی اور نوجوانوں کیلئے ہنر اور انکی استعداد کار بڑھانے کیلئے متعدد ترقیاتی سکیموں کا بھی اعلان کیا۔صوبائی حکومت کی سالانہ ترقیاتی منصوبے 2025-2026 سے منظور شدہ چترال لوئیرسپورٹ کمپلکس کی قیام کیلئےفنڈز کی اجراء۔دروش، چترال اور گرم چشمہ میں روان سال کے اندر جدید طرز کے فٹسال کراونڈزکےقیام۔جشن چترال کو کیلنڈر ایونٹ میں شامل کرنے اور اس سال یہ ایونٹ شایان نشان طریقے سے منانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔میٹنگ سے پہلے مشیر کھیل و امور نوجوانان نے شاہی قلعے کا بھی دورہ کیا اور چترال کی تاریخ سے روشناسی حاصل کی۔نوٹ: مہتر فاتح الملک علی ناصر صدر پاکستان تحریک انصاف ، ایم۔پی۔اے و چیئرمین ڈیڈک لوئیر چترال پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پشاور میں منعقدہ نیٹ ہائیڈل پرافٹ میں اپنے حلقےکےحصے اور اس سے پیدا شدہ فنڈز کے ذریعے چترال لوئیر میں ترقیاتی کاموں کی اجراء کے سلسلے میں ایک ضروری میٹنگ میں شرکت کیوجہ سے ملاقات میں شریک نہیں کرسکے۔