Skip to content

چیف ایگزیکٹو ٹریڈ یونین چترال بازار دین محمد ندیم کی بازار کے مسائل کے حل کے لئے سینیٹر طلحہ محمد محمودسے ملاقات

اسلام آباد (تجار یونین ایگزیکٹو کمیٹی پریس ریلیز)چیف ایگزیکٹو و خادمِ چترال بازار جناب دین محمد ندیم صاحب کی سینیٹر طلحہ محمد محمود صاحب (تمغۂ امتیاز) سے نہایت اہم اور فیصلہ کن ملاقات ہوئی، جس میں چترال بازار کے دیرینہ اور بنیادی مسائل پورے خلوص، درد اور ذمہ داری کے ساتھ سینیٹر کے سامنے رکھے گئے۔ملاقات کے دوران چترال بازار میں ٹرانسفارمر کی شدید کمی، بیوٹیفکیشن فنڈ آف چترال بازار، چترال لوئر میں پیسکو واپڈا کو ڈویژن میں اپ گریڈ کرنے کا اہم مطالبہ، جبکہ چیوپل چترال بازار اور جغور بازار کے لیے دو علیحدہ اور جدید اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب جیسے عوامی نوعیت کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ یہ وہ مسائل ہیں جو برسوں سے عوام کے لیے تکلیف اور مشکلات کا سبب بنے ہوئے ہیں۔اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمد محمود صاحب نے چترال بازار کے عوام کے جذبات اور مشکلات کو نہ صرف سنا بلکہ ان تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ چترال بازار کی محرومیاں اب مزید نظر انداز نہیں کی جائیں گی اور عوامی خدمت کا یہ سفر عملی اقدامات کی صورت میں جاری رکھا جائے گا۔چترال بازار کے عوام کو امید ہے کہ یہ ملاقات ایک نئی شروعات ثابت ہوگی اور علاقے کی ترقی، خوبصورتی اور سہولیات کے خواب جلد حقیقت کا روپ دھاریں گے۔