بونی (پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان نے آج بونی بوزند روڈ بمقام قاقلشٹ میں جاری روڈ کی وسعت کے کام کا جائزہ لیا۔دورانِ معائنہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے متعلقہ ٹھیکہ دار سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں معیار کو برقرار رکھتے ہوئے رفتار میں تیزی لائی جائے تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہو سکے.ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی سہولت سے متعلق ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔


