بونی (پریس ریلیز)آج مورخہ 3 جنوری 2026 بروز ہفتہ بمقام مرکزی دفتر جمعیت علمأ اسلام اپر چترال کی مجلس عاملہ کا اجلاس امیر مولانا محمد یوسف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں حالیہ میڈیا پر زیرگردش بدترین کرپشن کے حوالے سے مشاورت ہوئی اور متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی کہ اس کرپشن کی شفاف انکوائری کی جائے اور ملوث افراد کو بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔جو انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہے اس پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ دوبارہ غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی جائے۔تورکہو ہسپتال کا مسئلہ فوری حل کیا جائے، سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے اور تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔موڑکہو ہیڈ کوارٹر روڈ پر ورک سیزن شروع ہوتے ہی کام شروع کیا جائے۔

