شاگرام (نمائندہ نوائے چترال )تورکہو اپر چترال سے تعلق رکھنے والے تین پولیس افسران اکبر عزیز، قربان پناہ اور ناصر علی کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے ۔ تینوں افسران نہایت فرض شناس، دیانت دار اور محنتی ہیں، جنہوں نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت یہ مقام حاصل کیا۔ دورانِ ملازمت جہاں بھی تعینات رہے، عوام نے ان کی فرض شناسی، ایمانداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ترقی عطا فرمائے اور وہ اسی جذبے، اخلاص اور دیانت داری کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔ آمین۔


