پشاور (پریس ریلیز)خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمعرات کے روز قائمہ کمیٹی برائے طریقۂ کار و ضابطۂ کارروائی، استحقاق اور حکومتی یقین دہانیوں کے نفاذ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اور کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ ثریا بی بی نے کی۔ اجلاس میں قائمہ کمیٹی کے اراکین اور ممبران صوبائی اسمبلی محمد عبدالسلام افریدی، اکرام اللہ غازی، آفتاب عالم ایڈووکیٹ, شیر علی آفریدی, آصف خان محسود کے علاوہ محکمۂ قانون اور صوبائی اسمبلی کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز بھی ایک اجلاس منعقد ہوا تھا۔اجلاس میں صوبائی اسمبلی کے اختیارات ایکٹ 1988ء کی بعض شقوں میں ترامیم سے متعلق تجاویز پر تفصیلی بحث کی گئی.

