لوئر چترال (نمائندہ نوائے چترال)لوئر چترال کےعلاقہ گہریت گول میں روسی شہری نے مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ کی ہے زرائع کے مطابق لوئر چترال کے مشہور علاقے گہریت گول میں ایک روسی شہری نے مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ کامیابی سے مکمل کر لی ہے محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق شکاری نے ٹرافی ہنٹنگ کا پرمٹ ایک کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد رقم کے عوض حاصل کیا تھا۔ شکار کیے گئے مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ بتائی کی گئی ہے، ٹرافی ہنٹنگ کا یہ عمل حکومت کے مقررہ قوانین اور ماہرین کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل ہونے والا آمدن کا بڑا حصہ مقامی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور جنگلی حیات کے تحفظ پر خرچ کیا جائے گا، جس سے نہ صرف قدرتی وسائل کے تحفظ میں مدد ملے گی بلکہ مقامی آبادی کے معاشی حالات بھی بہتر ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ چترال کے قومی خزانے کا زیادہ دارومدار مارخور ہنٹنگ پر بھی ہے جس سے مقامی کمیونٹی کو ریلیف مل رہا ہوتا ہے
