Skip to content

متحدہ علماء کونسل حلقہ لاہور کا پہلا اجلاس قاری وقار احمد کی زیر صدارت منصورہ لاہور میں منعقد

لاہور (نمائندہ نوائے چترال نیوز)متحدہ علماء کونسل کا پہلا اجلاس قاری وقار احمد کی زیر صدارت منصورہ لاہور میں منعقدہوئی اجلاس میں چترال کے مختلف مسائل اور ان کے حل پر غور کیا گیا اجلاس میں چترالی ثقافت کے نام پر پھیلائے جانے والے مختلف قسم کی فحاشیوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا حالیہ دنوں کراچی میں مخلوط میوزیکل شو کے حوالے سے تحفظات کا بھی اظہار کیا گیا اجلاس میں قاری عبید ،قاری عبد الباری ،مفتی محمد ظفر چشتی اور دیگر علمائے کرام اور سوشل ورکرز نے شرکت کی