بونی (پریس ریلیز )انسداد بدعنوانی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج جناب افضل علی کی زیر نگرانی ایک واک کا اہتمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفس مستوج میں کیا گیا۔واک میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور بدعنوانی کے خلاف اپنے عزم کا اظہار کیا۔واک کا بنیادی مقصد کرپشن جیسے ناسور کو تمام محکموں اور ہر سطح پر جڑ سے ختم کرنا تھا۔





