بونی (پریس ریلیز) ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان نے کمانڈنگ آفیسر 144 ونگ مستوج لیفٹینٹ کرنل طاہر سے ان کے آفس میں ایک خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر چترال جناب حمید اللہ بھی موجود تھے۔نشست نہایت خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جس میں ملکی و علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کا مقصد اداروں کے درمیان بہتر کوارڈینیشن، تعاون اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانا تھا۔اس موقع پر افسران نے اتفاق کیا کہ علاقے کی ترقی، امن و امان کے استحکام اور عوامی خدمت کے لیے تمام ادارے باہمی تعاون اور بھرپور رابطے کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔


