شاگرام (ٹی ٹی آر ایف آفیشیل )تورکھو تریچ یو سی کے عوام نے زیر تعمیر بونی بزند روڈ سے مشینریوں کو لے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ٹی ٹی أر ایف کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ کل شام سے أج صبح تک بونی بزند روڈ سے مشینری ٹھیکیدار کچھ مقامی افراد کی سہولت کاری کے ساتھ بھگا کر لے گی جس کے بعد رائین کے مختلف مقامات میں سڑک کے کمپیکشن کا کام بیچ میں چھوڑ دیا گیا جو کہ برفباری کے سیزن میں لوگوں کے لیے وبال جان بن جائے گا۔برفباری کے موسم میں بونی بزند روڈ کے ان مقامات پر اگر حادثہ پیش أیا اور أمدو رفت میں مشکل پیش ہوگی تو اس کی مکمل ذمہ داری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ اور ٹھیکیدار کے ان سہولت کاروں پر عائد ہوگی۔ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ رائین میں ڑوویسو گول، گول موخ، مارجالشٹ اور دیگر مقامات پر سڑکوں کو کھود کر یا کرش روڈ پر پھنیک کر چھوڑ دیا گیا ہے اگر برفباری سے پہلے کہ کام مکمل نہیں کیے گئے تو سردیوں میں یہ سڑک ٹریفک کے چلنے کے قابل نہیں ہوگا اور تورکھو تریچ یوسی کے ایک لاکھ 20 افراد کی أبادی برف باری کے دوران مصیبت سے دوچار ہوگی۔لوگوں کی ان تمام مشکلات اور خدانخواستہ کسی حادثے کے ذمہ دار یہ افراد اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ہوگا



