Skip to content

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی زیر نگرانی اپر چترال میں اینٹی کرپشن ویک منانے کا سلسلہ جاری

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی زیر نگرانی اپر چترال میں اینٹی کرپشن ویک منانے کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان کے احکامات کی روشنی میں محکمہ سپورٹس اپر چترال نے مختلف سول سوسائٹیز کی تعاون سے مختلف تعلیمی اداروں میں اینٹی کرپشن ویک منایا گیا۔ جس میں مقررین نے کرپشن کے بنیادی اسباب (Root Causes) اس کے معاشی و سماجی اثرات اور قومی، صوبائی و ضلعی سطح پر اس کے نقصانات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔پروگرام کے اختتام پر واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر چترال ، سول سوسائٹیز کے سربراہان،اساتذہ کرام، مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی