بونی (پریس ریلیز)ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے ٹرانسپورٹ سروسز کے لیے جامع ایس او پیز کا اجراء ۔۔عوامی شکایات اور مسافروں کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے اسلام آباد اور پشاور سے اپر چترال آنے والی فلائنگ کوچ اور کوسٹر سروسز کے لیے نئے جامع ایس او پیز جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان ہدایات پر عمل درآمد تمام اڈا مالکان، منشی حضرات اور ٹرانسپورٹرز کے لیے لازم قرار دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں اڈا سیل کیا جائے گا، گاڑی سرکاری تحویل میں لی جائے گی اور ذمہ دار ڈرائیور یا منیجر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اہم نکات برائے جاری کردہ ایس او پیز1. مقررہ اوقات کی پابندی فلائنگ کوچ اور کوسٹرز ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق اڈا تا اڈا سروس فراہم کریں گے۔2. کرایوں کی پابندی ،اڈا مالکان اور منشی حضرات سرکاری ریٹ سے زائد کرایہ ہرگز وصول نہیں کریں گے۔3. خواتین کا خصوصی احترام ،خواتین مسافروں کے لیے مخصوص نشستیں لازمی مختص کی جائیں گی اور مکمل احترام کو یقینی بنایا جائے گا۔ 4. صاف ستھرے اور مناسب ہوٹل کا انتخاب ،دورانِ سفر کھانے یا آرام کے لیے ایسا ہوٹل منتخب کیا جائے گا جو صاف، معیاری اور سب کیلئے مناسب قیمت والا ہو فیصلہ مسافروں کی مشاورت سے ہوگا۔5. اوور لوڈنگ کی سخت ممانعت ،تمام ڈرائیور اور ٹرانسپورٹرز کو اوورلوڈنگ سے مکمل گریز کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔6. مقررہ وزن سے زائد سامان کی ممانعت ،سرکاری وزن کے مطابق سامان لیا جائے گا اور راستے میں غیر ضروری سامان یا مسافر اٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔7. سیدھی اڈا تا اڈا سروس ،اسلام آباد/پشاور سے روانگی کے بعد بغیر غیر ضروری اسٹاپ کے مسافروں کو بونی اڈا تک پہنچایا جائے گا۔ لوئر چترال سے راستے میں اضافی مسافر اٹھانا سختی سے منع ہے۔ 8. موٹر وے/جنرل روڈ کرایہ کی مطابقت ،اگر موٹر وے کرایہ وصول کیا جائے تو موٹر وے ہی استعمال ہوگا۔ جنرل روڈ کا کرایہ لینے کی صورت میں وہی راستہ اختیار کرنا لازم ہے۔ 9. بونی سے روانگی کا وقت سہ پہر 5 بجے کے بعد مسافروں کی سہولت، سرد موسم کے خدشات اور غیر ضروری رات کے قیام کو روکنے کے لیے فلائنگ کوچز اور کوسٹرز شام 5 بجے کے بعد بونی سے روانہ ہوں گی تاکہ صبح مناسب وقت پر اسلام آباد/پشاور پہنچا جا سکے۔10. سیٹ ٹو سیٹ نظام ،سیٹ ٹو سیٹ بٹھانے کا نظام لازمی ہوگا۔ کسی بہانے اضافی مسافر بٹھا کر مسافروں کو تنگ کرنا سخت ممنوع ہے۔11. مسافروں کی آراء کا احترام ،دوران سفر مسافروں کے مشوروں اور تجاویز کا احترام کیا جائے گا، ان کی پسند کے مطابق ہوٹل پر رکا جائے گا اور منشیات کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تمام اڈا مالکان، منشی حضرات اور ٹرانسپورٹرز ان ہدایات پر من و عن عمل کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں کسی رعایت کے بغیر قانونی کارروائی کی جائے گی۔اگر دوران سفر کسی مسافر کے ساتھ کوئی نانصافی، بدتمیزی یا غیر قانونی عمل ہو تو درج ذیل نمبرز پر شکایت درج کرائیں
0943-470355
0943-470025
شعبہ اطلاعات و تعلقات عامہ
