بونی (پریس ریلیز)ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کے خلاف زائد کرایہ وصول کرنے پر کارروائی۔سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی عوامی شکایات کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی جانب سے سرکاری کرایہ ناموں سے زائد کرایہ وصول کرنے کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان کے ہدایات کی روشنی میں احسان افریدی اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر نے آج ملکو روڈ قاقلشت کے مقام پر ناکہ لگا کر جامع انسپکشن کی۔ اس دوران ٹرانسپورٹرز سے سرکاری کرایہ نامے طلب کیے گئے اور موقع پر ہی ان کا موازنہ کیا گیا۔ معائنہ کے دوران بعض ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مقررہ کرایہ ناموں کی خلاف ورزی سامنے آئی جس پر فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔خلاف ورزی کے مرتکب ٹرانسپورٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ ایس ایچ اوز کے نام باقاعدہ مراسلے ارسال کر دیے گئے۔ اور زیادہ موصول شدہ کرایہ ڈرائیوروں سے واپس لے کر مسافروں کو واپس کر دیا گیا۔ مزید برآں تمام ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ صرف سرکاری کرایہ ناموں کے مطابق کرایہ وصول کریں بصورت دیگر مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔






