Skip to content

ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان کاپشاور میں دلاور خان اڈا اور زمان اڈا کا دور ہ ،ٹرانسپورٹر ز سے مختلف امور پر گفتگو

بونی (پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان نے مفاد عامہ کی خاطر آج پشاور میں دلاور خان اڈا اور زمان اڈا کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اڈا انتظامیہ کے ساتھ ملاقات کی اور کرایہ ناموں سے متعلق دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے ٹرانسپورٹ کے اوقات کار سے حوالے سے اڈا انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے اڈوں میں صفائی ستھرائی کے نظام اور عوامی سہولیات گاہوں کا معائنہ کیا اور تسلی بخش پایا۔ڈپٹی کمشنر نے مسافروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی طرف سے ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ڈپٹی کمشنر نے انہیں سفری مشکلات اور تحفظات کے اذالے کے لئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے کنٹرول روم کا نمبر بھی دے دیا۔