Skip to content

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی زیر نگرانی اینٹی کرپشن ویک ،گہلی گراؤنڈ میں نوجوانوں کے لئے 1500 میٹر ریس کا اہتمام

بونی (پریس ریلیز)اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی زیر نگرانی مختلف ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے اینٹی کرپشن ویک کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس سلسلے میں محکمہ سپورٹس اپر چترال کی جانب سے آج گہلی گراؤنڈ میں نوجوانوں کے لئے 1500 میٹر ریس کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکٹروں کی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اپر چترال میڈم شہناز بی بی نے اس ایونٹ میں بہ نفس نفیس شرکت کی اور آخر میں مطلوبہ ہدف کو عبور کرنے والے ونرز کھلاڑیوں میں شیلڈ اور کیش پرائز تقسیم کئے۔1500 میٹر ریس میں اسد اللہ سکنہ کوشٹ نے چار منٹ اور 50 سکنڈ میں مطلوبہ ہدف عبور کیا۔