Skip to content

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کا زیر تعمیر بولان لشٹ پل بونی کا معائینہ

بونی (پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان کی خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جناب محمد انور نے آج زیر تعمیر بولان لشٹ پل بونی کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر اعجاز احمد اور پلاننگ آفیسر شمشیر علی خان بھی آپ کے ہمراہ تھے۔دورانِ معائنہ اے ڈی سی فنانس نے جاری تعمیراتی کام کے مجموعی معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ پل کی تعمیر میں استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل کی جانچ پڑتال بھی کی گئی اور جس کے دوران میٹریل کے معیار کو غیر تسلی بخش پایا گیا۔ اس پر آپ نے متعلقہ ٹھیکیدار کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ میٹریل کے معیار پر کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اے ڈی سی فنانس نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ وزٹ کے ذریعے کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لے گی، اور آئندہ تعمیراتی امور میں کوئی غفلت یا کمزوری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔