چترال (پریس ریلیز چترال پبلک سکول اینڈ کالج) انا للہ و انا الیہ راجعون انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ چترال پبلک سکول اینڈ کالج کے سب سے پرانے سٹاف ممبر برزنگی خان (برزنگی ما ما) انتقال فر ما گئے۔
مرحوم نے تقریباً 40 سال ادارے کی خدمت کی اور ہزاروں طلباء کی شخصیت، تربیت اور مستقبل سنوارنے میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی شفقت، محنت اور دیانت داری ادارے کی تاریخ کا روشن باب ہےنمازِ جنازہ آج بروز بدھ دوپہر 1:45 بجے جغور ہنجول میں ادا کی جائے گی۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں
