Skip to content

رمضان المبارک کے چھٹے روز ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام رمضان احساس دسترخوان کا انعقاد

اپر چترال (پریس ریلیز)رمضان المبارک کے چھٹے روز ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام رمضان احساس دسترخوان کا انعقاد ہیڈکوارٹر بونی میں کیا گیا جہاں راہگیروں،مستحق افراد اور مسافروں کے لیے افطاری کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد ماہِ رمضان کے بابرکت ایام میں عوام کو سہولت فراہم کرنا، باہمی ہمدردی اور بھائی چارے کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال جناب عدنان حیدر ملوکی نے تحصیل میونسپل آفیسر موڑکہو/تورکہو اور پلاننگ آفیسر کے ہمراہ رمضان احساس دسترخوان میں شرکت کی اور شرکاء کے ساتھ افطاری کی۔شرکاء نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے اس عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے اسے مستحق افراد اور مسافروں کے لیے ایک بہترین سہولت قرار دیا اور انتظامیہ کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔