Skip to content

رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

لوئر چترال (پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راو ہاشم عظیم کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں رمضان المبارک کے دوران پرائس کنٹرول سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پرائس کنٹرول اقدامات اور اب تک کی پیش رفت پر ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایات کی کہ منافع خوری اور گران فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائی مزید تیز کی جائے، گرانفروشوں کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور افسران فیلڈ میں موجود رہ کر مؤثر نگرانی یقینی بنائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ ضلعی انتظامیہ اس بابرکت مہینے کے تقدس کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے عوام کو سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی اور کسی کو بھی ماہِ صیام میں ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔