بونی (نمائندہ نوائے چترال ) اپر چترال بونی بوزند روڈ کے قاقلشٹ کے مقام پر تعمیراتی کام کے باقاعدہ آغاز کے لیے متعلقہ ٹھیکیدار نے کام شروع کر دیا ہے جو کہ ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کے مختص کردہ فنڈ سے کام کا اغاز ہو چکا ہے قاقلشٹ سیکشن پر تعمیراتی کام کا آغاز خصوصاً اہلیانِ تورکہو اور بالخصوص اہلیانِ استتارو کے لیے ایک نہایت خوش آئند پیش رفت ہے۔ اہل علاقہ نے اس پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس دیرینہ مطالبے کی تکمیل کے لئے متعلقہ اداروں اور ذمہ داران سے امید رکھتے ہیں کہ وہ منصوبے کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے یاد رہے کہ یہ منصوبہ پاکستان تحریکِ انصاف کی عوامِ تورکھو سے محبت اور وابستگی کی ایک روشن مثال ہے۔ اس منصوبے کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب چند ہفتے قبل عوامِ تورکھو، سماجی و سیاسی شخصیات اور متعلقہ محکمے کی موجودگی میں منعقد کی گئی تھی۔ہم پاکستان تحریکِ انصاف کی صوبائی حکومت اور منتخب عوامی نمائندہ محترمہ ثریا بی بی کا انتہائی مشکور ہیں جن کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں سے اس منصوبے پر عملی طور پر کام کا آغاز ہوگیا ہے
