Skip to content

تریچ کے سینئر استادِ ماسڑنظام الاسلام مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش،ہائر سیکنڈری سکول ذوندرانگرام میں الوداعی تقریب

تریچ ذوندرانگرام (نمائندہ نوائے چترال )تریچ کے سینئر استادِ نظام الاسلام مدت ملازمت مکمل کرکے سبکدوش ہوگئے اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ذوندرانگرام میں ایک الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے معتبرات کے علاوہ محکمہ ایچوکیشن سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ وہ نہایت نرم مزاج، شفیق اور طلبہ کی ذہنیت کو سمجھ کر پڑھانے والے ایک مثالی استاد تھے۔ محبت اور خلوص کے ساتھ پڑھانا ان کا وطیر ہ رہا ہے مدت ملازمت کے دوران ہزاروں طلباء ان سے مستفید ہوئے وہ ابتدائی طلباء کو پڑھانے میں ماہر سمجھے جاتے تھے ۔