دروش (پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے احکامات کی روشنی میں عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوۓ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش خلیل اللہ نے دروش میں واقع فائر ووڈ/جلانے کی لکڑی کے سٹالز کا معائنہ کیا۔ لکڑی کے قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا , سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر متعدد سٹال مالکان گرفتار اور سٹالز کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔تمام سٹالز میں لکڑ وافر مقدار میں سرکاری نرخنامے کے مطابق موجود ہیں۔گرانفروشوں کی اطلاع درست معلومات کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر افس چترال 0943413686
اسسٹنٹ کمشنر افس دروش 0943480203 کے نمبرز پر دیں۔ اپ کی شکایات پر بروقت کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی۔

