Skip to content

بونی (پریس ریلیز) ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اخباری بیان کے مطابق ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان کی ہدایات پر محمد انور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال نے آج بونی بوزند روڈ میں جاری کمپکشن کے کام کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کام کی معیار اور رفتار کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکمے سمیت متعلقہ ٹھیکہ دار کو ہدایت کی کہ وہ کمپکشن کے کام میں تیزی لائیں۔