Skip to content

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماوں کے وفد کی نعیم انجم کی قیادت میں وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر اختیار ولی سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

مسلم لیگ (ن) چترال کے کوآرڈینیٹر نعیم انجم کی سربراہی میں چترال سے ایک تعزیتی وفد نے نوشہرہ میں لیگی رہنما اختیار ولی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔وفد میں سابق سینئر نائب صدر زار عجم خان لال، سینئر رہنما رحمت نواز خان، حلقہ پشاور کے صدر فدا احمد، سینئر رہنما جناب اسلام الدین المعروف چیف چمرکن اور یوتھ کوآرڈینیٹر عبدالحی سمیت دیگر معزز احباب شامل تھے۔وفد نے مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی کی اور اختیار ولی سے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ والدہ جیسی محترم ہستی کا فراق زندگی کا ایک بڑا صدمہ ہے۔ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔