Skip to content

کوشٹ بمباغ سے تعلق رکھنے والے راوالپنڈی کا رہائشی شازل کامل نے نیشنل جوش گیمز 2025 میں گولڈ میڈل جیت گیا

اسلام اباد(سوشل میڈیا رپورٹ)کوشٹ بمباغ سے تعلق رکھنے والے راوالپنڈی کا رہائشی نوجوان کھلاڑی شازل کامل نے نیشنل جوش گیمز 2025 میں گولڈ میڈل جیتے میں کامیاب ہو گیا ہےاپر چترال کے علاقے کوشٹ بمباغ سے تعلق رکھنے والے نوجوان فٹبال کھلاڑی شازل کامل ولد شمس النظار نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے نیشنل جوش گیمز 2025 میں سنٹرل ریجن انڈر 19 فٹبال ٹیم میں شمولیت کرکے نیشنل چیمپئن بن کر گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ یہ مقابلے آغا خان یوتھ اینڈ اسپورٹس بورڈ پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئے تھے۔ نوجوان فٹبال کھلاڑی شازل کامل اس وقت ٹیکسلا راولپنڈی میں مقیم ہیں، تعلیم کے ساتھ فٹبال سے اپنی وابستگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔اور فٹبال کے بہترین کھلاڑی شمار ہوتے ہیں