Skip to content

ڈی وارمنگ مہم میں صوبہ خیبر پختونخوا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے دفتر میں پوسٹ ڈی وارمنگ میٹنگ کا انعقاد

بونی (پریس ریلیز)ڈی وارمنگ مہم میں صوبہ خیبر پختونخوا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے اعزاز میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے دفتر میں پوسٹ ڈی وارمنگ میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت جناب محمد انور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال نے کی۔میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر اپر چترال، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈی وارمنگ مہم اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان و نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈی وارمنگ مہم محترمہ نجمہ نور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ڈی وارمنگ مہم میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال، محکمہ تعلیم اور دیگر متعلقہ اداروں کی مشترکہ اور مؤثر کاوشوں کے باعث ضلع اپر چترال نے صوبہ خیبر پختونخوا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جو تمام اسٹیک ہولڈرز کی محنت اور ٹیم ورک کا منہ بولتا ثبوت ہے۔میٹنگ کے اختتام پر ضلع اپر چترال کی صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر محکمہ IDR کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی جبکہ دورانِ مہم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں میں بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔آخر میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈی وارمنگ مہم نے ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔