Skip to content

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال کاچترال بونی مستوج شندور روڈ پر جاری تعمیراتی کاموں کاجائزہ

اپر چترال بونی (پریس ریلیز )ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال جناب محمد انور نے آج ڈسٹرکٹ پلاننگ افسر اعجاز احمد اور پلاننگ افسر شمشیر علی خان کے ہمراہ چترال–بونی–مستوج–شندور روڈ پر جاری اہم تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔معائنے کے دوران سڑک کے مختلف حصوں میں جاری کمپکشن، ریٹیننگ وال اور لیولنگ کے کام کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ اے ڈی سی فنانس نے نہ صرف تعمیراتی میٹریل اور معیار کا مشاہدہ کیا بلکہ مجموعی رفتار کو بھی پرکھا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کام کی رفتار میں غیر ضروری سست روی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات دیں کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کے عوامی ایجنڈے کا بنیادی حصہ ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار میں فوری بہتری لائی جائے اور تعمیراتی عمل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ناقابلِ قبول ہوگی۔ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے منصوبوں کی باقاعدہ نگرانی جاری رہے گی۔