Skip to content

ڈپٹی کمشنر اپر کامہنگائی پر قابو پانے کے سلسلے میں ہیڈکوارٹر بونی بازار کا دورہ

بونی (پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان نے آج مہنگائی پر قابو پانے کے سلسلے میں ہیڈکوارٹر بونی بازار کا دورہ کیا جہاں عوام کی جانب سے مہنگا فروشی سے متعلق شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے سبزی فروشوں، چکن بڈیلرز اور قصابوں کے نرخناموں اور فروخت ہونے والی اشیائے خوردونوش کا معائنہ کیا اور قیمتوں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔دورانِ پرائس چیکنگ کسی قسم کی قانون شکنی مشاہدے میں نہیں آئی تاہم ڈپٹی کمشنر نے کاروباری حضرات کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ مقررہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور مہنگا فروشی سے مکمل اجتناب کریں, بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔