بونی (پریس ریلیز)ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان نے آج وائلڈ لائف آفس بونی کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے متعلقہ سب ڈویژنل افسر اور دیگر اسٹاف کو اپنی ڈیوٹی پر موجود پایا۔ڈپٹی کمشنر نے دفتر کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی حاصل کی اور اسٹاف ممبران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی مزید بہتر ہو سکے۔


